ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام آدمی کیلئے ریل کا سفر ہوجائے گا مہنگا

عام آدمی کیلئے ریل کا سفر ہوجائے گا مہنگا

Tue, 11 Jan 2022 11:10:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍جنوری(ایس او ایجنسی) ہندوستانی ریلوے کے ایک بڑے فیصلے کے بعد اب ریل میں عام آدمی کیلئے سفر کرنا مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔ ریل مسافروں سے ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی اور تجدید کاری کے بدلہ میں اب ٹکٹ پر چارج وصول کیا جائے گا۔ یہ اسٹیشن ڈیولپمنٹ فیس ہوگی جومسافروں سے ان کے سفر کی کٹیگری کے حساب سے الگ الگ وصول کی جائے گی۔ یعنی الگ الگ طرح کی کٹیگری کیلئے ریل کا سفر 10 روپے سے 50 روپے تک مہنگا ہوجائے گا۔ اس فیس کو لگانے کیلئے ریلوے نے کئی طرح کے ضابطے بھی طے کئے ہیں۔ اس بابت ریلوے بورڈ کے ڈائریکٹر(پیسنجر مارکیٹنگ)وپل سنگھل نے ایک آفیشیل خط سبھی زون کیلئے جاری کیا ہے۔


Share: